
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید کر تے ہیں کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطا بق سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہی جوڑے کی آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، وطن عزیز عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔
بر طا نوی شا ہی جو ڑے کے دو رہ پا کستان پر ردعمل دیتے ہو ئے فردوس عا شق نے کہا کہ یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا، اس دورے سے پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔
پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔یہاں کےتاریخی مقامات اورشمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفردبناتی ہے۔پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔امیدہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 15, 2019
فردوس عاشق اعوان کا مز ید کہنا ہے کہ یہاں کے تاریخی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفرد بناتی ہے، پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔
وا ضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا آج صدرِ مملکت اور وزیر اعظم پا کستان سے ملاقاتیں کرے گاجبکہ عمران خان شاہی جوڑے کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی صدر عارف علوی سے ملاقات 12 بجے ہوگی جبکہ دوپہر ایک بجے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہیں جبکہ وزیر اعظم شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔
دورہ پاکستان کے دوران بر طانوی شہزادہ اور شہزادی 15 اکتوبر کوہی ایک اسکول کا بھی دورہ کریں گے اور شاہی مہمان آج ہی ایک فلاحی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کل رات اسلام آباد پہنچے ہیں ، جن کا طیارہ نور خان ائیر بیس پر اترا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شاہی مہمانوں کی آمد سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،شاہی خاندان کا یہ وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News