Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں شروع

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں شروع
JUI-ulma-arrested

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نےجمیعت علمائے اسلام(ف) کے آزادی مارچ کے لیے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے،اسی سلسلے میں دو ملزمان مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کر کے بینرز بر آمد کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے جبکہ ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپے بھی شروع کر دیے ہیں۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت اسلا م آباد میں کسی قسم کے اجتماع، مجالس اور ریلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، اس کے علا وہ لاؤئڈ اسپیکر اور کیسٹ پلیئر کے استعمال اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں وال چاکنگ، پمفلٹ تقسیم کرنے، آتش بازی اور اس کا سازوسامان خریدنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ سے قبل جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر 25 ہزار سے زائد شرکاء جڑواں شہروں میں پہنچ چکے ہیں، جنہوں نے عزیز و اقارب کے پاس اور پرائیویٹ رہائش حاصل کررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر