Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے استعفیٰ تک مذاکرات نہیں ہوں گے، مو لانا فضل الرحمٰن

Now Reading:

وزیراعظم کے استعفیٰ تک مذاکرات نہیں ہوں گے، مو لانا فضل الرحمٰن
bilawal and fazulu

جے یو آئی ف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو رد کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جمعیت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کےاستعفیٰ تک مذاکرات نہیں ہونگے، نئے انتخابات کرائے جائیں جو بھی نتائج ہوئےقبول کرینگے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوذرداری نے بھی کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے مطالبے پر مولانافضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہےکہ حکومت کےخلاف احتجاجی تحریک میں ہر اول دستہ ہونگے اوراپوزیشن کے ساتھ مل کرنئے انتخابات کیلئے ملک گیرمہم چلائیں گے۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہےکہ موجودہ صورتحال پرگول میز کانفرنس بلائی جائے، مولانا فضل الر حمان کو میں لیکر آئونگا، آزادی مارچ میں بھرپور شریک ہونگے ۔

Advertisement

جے یو آئی ف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو رد کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا ہے کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا، بات ہوئی بھی تو سب اپوزیشن کے ساتھ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لئے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر یعقوب خان ناصر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کی صورت میں ہی مذاکرات کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی ایک ہی آواز ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں، نئے الیکشن کے بعد جو بھی جیتے گا ہم نتائج قبول کرینگے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ آئین کی حکمرانی اور اداروں کےحدود میں رہ کر کام کرنے کے مطالبے پر دوسری رائے نہیں ہوسکتی ،چارسو ادارے بیچے جارہے ہیں ،قوم نے 10ماہ میں جعلی الیکشن کے نتائج دیکھ لئے ہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر