آزادی مارچ پاکستان کی سلامتی کی علامت بن چکا ہے،مولانا فضل الرحمان

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ پاکستان کی سلامتی اور جعلی حکومت کو مسترد کرنے کی علامت بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ میں کراچی، بلوچستان سے قافلے شامل ہیں، ساہیوال کے عوام آزادی مارچ میں شرکت کریں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قومی قیادت جیل میں ہے اور آج کا آزادی مارچ جیل میں قید رہنماوں کی آزادی کا مطالبہ کرتا ہے، ایک سال میں پاکستان کی معشیت کو بہت نقصان پہنچا جبکہ سیاسی مقاصد کے لئے احتساب کا ڈھونگ رچایا گیا۔
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ہم پاکستان کی سلامتی، آئین کی عملداری کا سفر کررہے ہیں۔
جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے کاروواں میں پوری قوم شریک ہے اور اس قافلے میں تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہے۔
دوسری جانب جمعیت علماءاسلام اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
وزرات صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی تا حکم ثانی نافذ رہے گی، اسپتالوں میں ایمرجنسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نافذ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کو اسپتالوں کے تمام شعبہ جات میں تیاریاں مکمل کرنے اوراسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں اضافی بیڈز، ادویات زخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جے یوآئی کے سربراہ مو لانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی مارچ مقررہ وقت پر شروع ہو گا، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو نگے۔
جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب تمام معاملات رہبر کمیٹی کے حوالے کردیئے ہیں، اگر مارچ کو روکا گیا تو پورے ملک میں لڑائی شروع ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News