Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں تاجربرادری کی شٹرڈاون ہڑتال جاری

Now Reading:

ملک بھرمیں تاجربرادری کی شٹرڈاون ہڑتال جاری
Traders strike

ملک بھر کی تاجر برادری کی جانب سےحکومت کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اہم بازاربند ہیں۔

کراچی کی تاجر برادری کی جانب سےانوکھا احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں شہر کی مختلف تاجر تنظیمیں شریک ہیں۔ تنظیموں کی جانب سے شبرزیدی کو ہٹانے اور 50ہزار کی خریداری پرشناختی کارڈ دکھانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔

جہلم میں مرکزی انجمن تاجران کی کال پرمکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ صدر انجمن تاجران کی جانب سےکہاگیاہے کہ چھوٹےبڑےتمام کاروباری مراکزدوروز تک بند رہیں گے۔

صدرانجمن تاجران کاکہناتھاکہ شٹرڈاؤن ہڑتال ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کی جارہی ہے۔ اس سلسلےمیں شاندارچوک میں تاجراحتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے۔

Advertisement

صدرانجمن تاجران کے اعلان پرتحصیل پنڈ ددادن خان میں بھی مکمل شٹرڈاون ہےجبکہ تحصیل سوہاوہ میں تاجروں نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی اوربازار کھلے ہیں۔

گلگت میں بھی آل پاکستان تاجراتحاد کی کال پرمہنگائی اورٹیکسوں کے نفاذکےخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت گلگت شہرمیں تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند ہیں۔

مرکزی انجمن تاجران نے 29 اور 30 اکتوبر کوہڑتال کی کال دی ہے۔

نوابشاہ میں تاجرتنظیموں کی اپیل پرشہر اور گردونواح میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

نوابشاہ میں اہم کاروباری مراکزکےعلاوہ دیگردکانیں بھی بندکردی گئی ہیں۔

Advertisement

سیالکوٹ میں حکومتی پالیسیوں اور ٹیکس قوانین کے خلاف آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کی شٹرڈاون ہڑتال میں صرافہ مارکیٹ، تحصیل بازار، صدربازارسمیت متعدد علاقوں میں کاروباربند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر