Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی شاہی جو ڑے کا گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کا دورہ

Now Reading:

برطانوی شاہی جو ڑے کا گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کا دورہ
Royals- Isb-School NEW

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کے دورے کے موقع پر اسکول میں بچیوں میں گھل مل گئے اورو ہاں شاہی جوڑے نے اسکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا ۔

ذرائع کے مطابق بر طانوی شاہی جوڑے نے اسکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا ، سکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو اسکول اور پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا ۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کل رات اسلام آباد پہنچے ہیں ، جن کا طیارہ نور خان ائیر بیس پر اترا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شاہی مہمانوں کی آمد سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،شاہی خاندان کا یہ وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔

Advertisement

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا ہے کہ شاہی جوڑےکادورہ پاکستان تاریخی اہمیت کاحامل ہے، ان کی  آمدسےپاکستان کامثبت چہرہ سامنےآئے گا اوردوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

 برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے۔

برطانوی شاہی جوڑا 4 روزہ دورے پر پا کستان آیا ہےجن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال بھی جا ئے گا،جہاں ایک روز گزارنے کے بعد 18 اکتوبر کی دوپہر ڈیڑھ بجے وطن واپس روانہ ہوجا ئیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر