Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم عمران خان کی دھاندلی زدہ حکومت کو بے نقاب کریں گے،بلاول بھٹو

Now Reading:

ہم عمران خان کی دھاندلی زدہ حکومت کو بے نقاب کریں گے،بلاول بھٹو
جلسے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی،اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے سیاست کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران کا ہر وعدہ ہر دعوی جھوٹا نکلا، اس حکومت کو اور وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں تاجر ، کسان ، مزدور سب سڑکوں پر ہیں، سلیکٹیڈ وزیر اعظم  نا خود کام کرتے ہیں نا کرنے دیتے ہیں، کراچی پیکج پر اعلان کے باوجود کراچی کو ایک روپیہ عمران نے نہیں دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ منتخب سیاستدانوں کو جیل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو سپورٹ کیا جارہا ہے، 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے الیکشن کو متنازع بنایا گیا اور پولنگ ایجنٹس کو اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ جب دھاندلی زدہ حکومت آتی ہے تو پھر وہ عوام کا خیال نہیں کرتی، وہ کسی اور کی خواہش پر اقتدار میں آتے ہیں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم اپنے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں پڑنے دیں گے اور ہم عمران خان کی دھاندلی زدہ حکومت کو بے نقاب کریں گے اور اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر