
پیپلزپارٹی کواپنےگڑھ لاڑکانہ میں ضمنی معرکےمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہلاڑکانہ پی ایس گیارہ کامیدان جی ڈی اےنےمارلیا۔
غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کےمطابق معظم علی عباسی نے31 ہزارپانچ سو ستاون ووٹ حاصل کئے، جمعل سومروکوپانچ ہزارپانچ سو چھتیس ووٹوں سےشکست ہوئی جس کے بعدجیالو ں میں مایوسی پھیل گئی۔
ڈی آرکےجمیل سومرومذاکرات کامیاب نہ ہوسکے،کارکنوں کےہمراہ دوبارہ دھرنادےدیا جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار کی جیت پر کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔
Advertisementبلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا۔ امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 17, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈے اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News