Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس تشدد سے ملزم کی موت،لواحقین کااسپتال کے باہراحتجاج

Now Reading:

پولیس تشدد سے ملزم کی موت،لواحقین کااسپتال کے باہراحتجاج
Accused died due to Police Torture

کراچی کے اسٹیل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مبینہ تشدد سے شہری جان کی بازی ہار گیا، لواحقین نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالقادر کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے عبدالقادر مبینہ طور پر تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے منہ میں پہنچا دیا۔

مقتول عبدالقادر کے اہلخانہ نے جناح اسپتال کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

ڈسٹرکٹ جج ضلع شرقی خالد شاہانی نے پولیس تشدد سے عبدالقادر کی ہلاکت کا نوٹس لیتےہوئے میجسٹریٹ کو اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کروانے کی ہدایت کردی۔

مقتول کے بھائی ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے بھائی کو گرفتار کیا، گرفتاری کی اطلاع رات 4 بجے موصول ہوئی تھی، صبح تھانے پہنچا تو بھائی نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔

Advertisement

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو پولیس اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر حراست میں لیا اور بدترین تشدد کرکے ہلاک کردیا،عبدالقادر کے چہرے اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

عبدالقادر کے بھائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھائی کو بچانے کے لیے پولیس افسر علی حسنین نے 10 ہزار روپے رشوت لی اور تھانے کے مختلف اہلکاروں کو چائے پانی کی مد میں بھی رقم فراہم کی، پولیس نے بھائی کو کورٹ لے جانے کے بجائے لانڈھی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

مقتول کے بھائی ذیشان کا مزید کہنا تھا کہ کورٹ پہنچنے پر عدالت نے بھائی کے فوری علاج کا حکم بھی دیا لیکن جج کے احکامات کے باوجود میرے بھاٸی کو فوری اسپتال منتقل نہیں کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر