
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار جمہوریت پر حملے کررہے ہیں۔
لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، مہنگائی کا سونامی اور ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کردیا اور اب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلیے کچھ نہیں کررہی ہے۔
خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت اتحاد بنا کر پی ایس 11 پر اپنا امیدوار جتوانا چاہتی ہے لیکن عوام انکے عزائم کو ناکام بنائے گی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جس آئین نے عوام کو حقوق دئے اس آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے جنرل الیکشن کے بعد دیکھا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جی ڈی اے نے انسانی، معاشی حقوق پر حملے کئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے صحافیوں کے مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ صحافیوں سے پوچھیں معاشی مسائل کا شکار ہیں، عدلیہ کے فیصلے دیکھیں ہمیں انصاف نہیں ملا عوام دشمن بجٹ دیا، پینشنرز میں اضافہ نا کر کے سفید پوش طبقوں کو پریشان کر رکھا ہے سلیکٹڈ حکومت معاشی حقوق سلب کر رہی ہے، سلیکٹرز کو خوش رکھا جا رہا ہےصوبوں پر مسلط ہونا چاہ رہے ہیں صوبے کے کیپیٹل کو سلب کرنا چاہتے ہیں ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم نے شہید ذوالفقار بھٹو کے آئین کا تحفظ کرنا ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی ف نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد ۔پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ۔
جے یو آئی ف کا وفد کل پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری سے ملاقات کریگا اور آزادی مارچ پر مشاورت کی جائیگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News