Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کےتاجردودھڑوں میں تقسیم ہوگئے،مشیرخزانہ کی مذاکرات کی پیشکش

Now Reading:

کراچی کےتاجردودھڑوں میں تقسیم ہوگئے،مشیرخزانہ کی مذاکرات کی پیشکش
صبح سویرے

ملک بھرکی تاجربرادری کی جانب سےحکومت کی جانب سےٹیکسز کے نفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کےتاجردودھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔ایک دھڑ ہڑتال کےحق میں اور دوسرے دھڑ نے مخالفت کردی۔

 تاجروں نے شہربھرمیں شٹرڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے بعدپہلی مخالفت سامنےآگئی،تین تلوارجیولرزمارکیٹ نے مارکیٹیں بند نہ کرنےکا اعلان کردیا۔ مارکیٹ کےاندرتحریری طورپردکانداروں کو دکانیں کھولنےکی ہدایت جاری کردی گئیں۔

گلف جیولرزایسوسی ایشن کا کہناہے کہ آج تمام مارکیٹیں معمول کےمطابق کھلیں گی، تمام دکاندارمعمول کےمطابق دکانیں کھولیں۔ لائٹس ہائوس پرقائم سائیکل مارکیٹ کےدکانداروں نےدکانیں کھول لیں جبکہ برنس روڈ پر بھی مختلف دکانیں کھل گئیں۔

اس کے علاوہ صدر اور دیگر علاقوں میں بھی مارکیٹیں اور دکانیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب مشیرخزانہ نے تاجر برادری کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں تاجروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی جب کہ آئی ایم ایف وفد سے بھی تاجررہنماوں کی ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے۔

مشیر خزانہ کے طلب کیے جانے پر تاجروں کے رہنما، خواجہ محمد شفیق، کاشف چودھری اورنعیم میرمذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچے ہیں۔

رواں ماہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملک بھر کے تاجروں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے دوران تاجروں کے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل، چمڑے، کارپٹ، اسپورٹس اور سرجیکل آلات کیلئے زیرو ریٹنگ سہولت ختم کرکے واپس 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے اور 50 ہزار سے زائد کسی بھی قسم کی خرید و فروخت میں شناختی کارڈ کا ریکارڈ رکھنے کی شرط کے خلاف تاجر برادری نے 13 جولائی کو بھی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تھی۔

دو روز قبل صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی جانب سےاعلان کیا گیا تھا کہ  آئی ایم ایف سےسخت شرائط کےتحت معاہدے نے کاروبار کو تباہ کردیا ہے جس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری پرزور احتجاج کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر