Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کل چین کے دورے پر روانہ ہونگے

Now Reading:

وزیراعظم کل چین کے دورے پر روانہ ہونگے
اجلاس

وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم کے دورہ میں تین وفاقی وزراء اور ایک مشیر اُن کے ہمراہ جائیں گے، جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سینئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے۔

دورہ چین کے دوران عمران خان چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سی پیک ایم ایل ون اور دیگر اہم معاملات پر بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔

وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے۔

علاوہ ازیں دورہ چین کے دوران عمران خان مسئلہ کشمیر کے بارے میں چینی حکام سے بات چیت ہوگی اور مقبوضہ کشمیر معاملے میں حمایت پر بھی چینی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دورہ چین سے پہلے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان تین روزہ دورے پر چین جارہے ہیں اور وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت ،اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے یہ بھی کہا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی ہمالیہ سے بلند ہےوہ ہر سیزن کا دوست ہے اور چین کے دورے میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ایم ایل ون پر معاہدہ ہوگا، ہم چاہتے ہیں اس دورہ میں ایم ایل ٹو پر بھی معاملات طے پا جائیں۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کیلئے یہ وقت بہت نازک ہے ، اپنی ذات یا سیاست کیلئے ملک کو کسی بحران میں مبتلا نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر