
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح کی سیاست کرہی ہے شرمناک ہے، حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹلٹس جب دس ہزار سے نیچے گرے تو مشیر اطلاعات تبصرے کررہی تھیں، اس طرح کے تبصرے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مخالفین کی بیماری پر بھی سیاست کر رہی ہے ، کل سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، نواز شریف کے ذاتی معالج کئی دنوں سے آگاہ کررہے تھے لیکن حکومت نے طبی سہولتوں پر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی صحت پر نظر رکھی ہوئی ہے، ڈاکٹر نواز شریف کی صحت کو مانیٹر کرہے ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت ریکور ہورہی ہے، امید ہے اگلے چوبیس گھنٹوں میں بہتری جائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ کرکٹ کی پیچ پرتو یوٹرن لیا جاسکتا ہے، یوٹرن کی سیاست نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو تباہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے ساتھ بدترین دھوکہ ہوا ہے، حکومت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں ہمارے قائدین کی صحت کے ساتھ کھیلنا بند کردیں۔
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء کی صحت سے بھی حکومت کھیل رہی ہے، اس طرح کی سیاست میں یہ روایات رکھنا ملک اور جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہے۔
احسن اقبال کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے تکبر اور نفرت کی سیاست کو متعارف کروایا ہے اور اگر نواز شریف کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو عمران نیازی ذمہ دار ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی معیشت کیلئے ناظم الیون ثابت ہوئی ہے، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج ایشیاء کی بہترین ایکسچینج میں شمار ہوتی تھی لیکن آج سٹاک ایکسچینج کا بھی بھٹہ بیٹھا دیا ہے۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکومت نے ایک سال میں تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا، ملک کی زراعت میں کمی واقع ہوئی ہے، ٹیکس کا شارٹ فال ہوا ہے اور وقت اسلام آباد میں ہر وزیر کے کرپشن کے چرچے زدعام ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان میں رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں، یہ کون سی دیانت داری ہے جس میں رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔
اس موقع پر ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے ترجمان کل رات سے جھوٹ بول رہے ہیں، ڈاکٹر عدنان پرالزام لگایا جارہا ہے انہوں دوائیں غلط دیں جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں ایک ہی ایمبولینس تھی اس کو بھی بلوا لیا گیا۔
ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سولہ اکتوبر کو ڈاکٹر عدنان نے حکومت کو خط لکھا، نیب کی ٹیم نے نواز شریف کا معائنہ کیا پھر ان کو ہسپتال بھیجا گیا۔
ترجمان مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کو کہاں رکھا گیا ہے کچھ پتہ نہیں اور اگر نفرت انگیز تقاریر پر گرفتاری ہونی ہے تو پھرعمران نیازی کو بھی گرفتا کیا جائے۔
ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ کیپٹن صفدر کو فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News