
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے آفس کا دورہ میں ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز کے اقدامات کو سراہا اور تعاون کا یقین دلایا۔
دورے میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں قیام امن کے بعد دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ڈی جی رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرائم میں کمی کے بعد معاشی استحکام پیدا ہوا ہے اور صنعتکاروں کا عتماد بحال ہوا ہے۔
میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ سرمایہ داروں کا مزید اعتماد بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مزید کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والا امن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News