
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شہر اور گردونواح سمیت بٹگرام، تورغر اور بالاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز پشاور کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی157 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد اور مری میں،کرم ایجنسی، مالاکنڈ،نوشہرہ ،دیربالا اور جنوبی وزیرستان، سرگودھا، پشاور،مردان،سوات ،لوئر دیر ، ایبٹ آباد، صوابی،مانسہرہ،چترال ،غذر اور گلگت اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ گزشہ ماہ چوبیس ستمبرکوآنےوالے زلزلے میں چالیس افراد جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ زلزلےسےسڑکیں،پل اورانفرااسٹرکچرتباہ ہوگیاتھا۔
زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے 5 کلومیٹر شمال میں تھا اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ راولپنڈی، لاہور، کالا باغ، سانگلہ ہل، گجرات، چنیوٹ، سرگودھا، ظفر وال، شاہ کوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، صوابی، پھالیہ، سرائے عالمگیر، شکر گڑھ، نور پور تھل، پشاور، پنڈی بھٹیاں، نارووال، پسرور، شیخو پورہ، سمندری، قصور، جہلم، مری، کوٹ مومن، خیبر، ایبٹ آباد، سکھیکی، سوات، مردان، اوکاڑہ اور بونیر میں محسوس کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News