Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوکریوں کےمعاملے پرپاکستانیوں کےساتھ دھوکاہوگیا،مصطفیٰ کمال

Now Reading:

نوکریوں کےمعاملے پرپاکستانیوں کےساتھ دھوکاہوگیا،مصطفیٰ کمال
حکومت عوام کو

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں کے ساتھ دھوکا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی  کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم ایک کروڑ نوکری کا کہہ کر چلائی تھی،اب تمام ہی پاکستانی نوکریوں کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہیں، ملک میں اقتدار گرانے کی جنگ چل رہی ہے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پہلے فضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، ملک میں اس وقت اقتدار گرانے کی جنگ ہے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے اٹھیں اور احتجاج کریں، یہ ملک اس فرسودہ نظام کے تحت نہیں چل سکتا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی ساحل پر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
مصطفیٰ کمال کے وکیل حسان صابر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریفرنس کی جلد سماعت مکمل کی جائے، اس لیے ان درخواستوں کو ریفرنس سے الگ سنا جائے۔

Advertisement

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ایک ہی معاملہ ہے، ساری درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا،عدالت نے 26 اکتوبر کو نیب پراسیکیوٹر اور فریقین سے دلائل طلب کر لیے ہیں جبکہ نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف اس کیس میں 5500 مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر