
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر کشمیر یوں کا ساتھ دینا غداری ہے تو سب سے پہلا غدار میں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر ایسے ایشوز اٹھا رہی ہے جن سے مسئلہ کشمیر پس منظر میں چلا گیا ہے ۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے اخبارات اور میڈیا کشمیر میں بھارتی مظالم پر چیخ رہا ہے مگر ہمارا میڈیا اندرونی سیاست میں الجھا ہوا ہے ۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ ،امن و امان ناپید ہوچکا ہے اور حکمران تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل اقوام متحدہ کی تقریر کو قرار دے رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر پر حکمرانوں نے قوم کو کوئی لائحہ عمل نہ دیا تو پھر ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں بھی سلطان ٹیپو بننا چاہتا ہوں مگر ٹرمپ اجازت ہی نہیں دیتا ،68دن سے کشمیر میں کرفیو اور ٹیپو سلطان ٹویٹر پر مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News