
بول نیوز کی جانب سے کراچی پولیس کا لاوارث گاڑیوں پر قبضے اور انہیں استعمال کرنے کا معاملہ بے نقاب کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے لاوارث گاڑیاں اصل مالکان تک پہنچانے کے بجائے انکا خود گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کرپولیس موبائل کے طور پر گشت کے لئے استعمال کرتی ہیں۔
بول نیوز کو حاصل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرکاری موبائل ٹائروں کے بغیر ناکارہ کھڑی ہے جبکہ دوسری مہران کار سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر گشت کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی اظفر مہیسر نے خصوصی گفتگو میں بول نیوز کی خبر کا نوٹس لیا اور ذمےداروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News