Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتساب عدالت،عبدالغنی مجیدکےدوبارہ جسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد

Now Reading:

احتساب عدالت،عبدالغنی مجیدکےدوبارہ جسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد
NAB- ISB

احتساب عدالت میں عبدالغنی مجیدکے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستردکردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت نے عبدالغنی مجیدکے دوبارہ جسمانی ریمانڈسے متعلق نیب کی درخواست مسترد کردی ہے۔

کمرہ عدالت میں نیب کی جانب سےاستدعاکرتے ہوئے کہا گیاکہ ملزم عبدالغنی مجید سےکاشتکاروں کی سبسڈی میں غبن کی تفتیش کرنی ہےاسلیےملزم کامزیدجسمانی ریمانڈدرکارہے۔

درخواست میں نیب نے کہا کہ عبدالغنی مجیدکےاس انکوائری میں وارنٹ موجود ہیں۔ جس پرملزم کے وکیل کا کہناتھاکہ دوبارہ جسمانی ریمانڈ قانون کے مطابق نہیں دیا جاسکتا۔

بعدازاں عدالت نےدلائل سننےکےبعدعبدالغنی مجیدکےجسمانی ریمانڈکی درخواست مستردکردی۔

Advertisement

واضح رہےکہ ہفتے کےروز کراچی کے بینکنگ کورٹ میں ملزم عبدالغنی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں اومنی گروپ کی شوگر ملزسےاربوں روپےکی چینی غائب ہونےسےمتعلق ملزم کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے۔

عدالت کی جانب سےمحکمہ داخلہ اور اڈیالہ جیل کوملزم کوپیش کرنے کاحکم دیاگیا اوراومنی گروپ کی شوگرملوں سےاربوں روپے کی چینی غائب ہونے سےمتعلق سمٹ بینک، سندھ بینک اورنیشنل بینک کی کرمنل کمپلینٹس کی سماعت ہوئی۔

کمرہ عدالت میں سماعت کے موقع پر ملزم کواڈیالہ جیل سے نہیں لایا گیا جبکہ ملزم کے اہلخانہ کی جانب سے بھی کوئی پیش نہ ہوسکاجس پر عدالت نے ملزم کےپروڈکشن آرڈرجاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرانہیں طلب کرلیاگیا۔

عدالت نے 28اکتوبرتک فریقین سےجواب الجواب بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےاومنی گروپ کی شوگر ملزکے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ جس کیلئےاومنی گروپ کیخلاف دائردرخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وہ واجبات ادا کرنے کو تیار نہیں جبکہ بینک شوریٹی کے لیے رکھا گیا، چینی کا اسٹاک غائب کیا گیا جوکہ جرم ہے ۔

بعدازاں شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی کاحکم جاری کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر