
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ہے، عمران خان کے دھرنے کے وقت صورتحال کچھ اور تھی، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ہے، اسلام آباد آنے والے لوگ ملک کے خلاف آئیں گے،عمران خان نے جس وقت دھرنا دیا تھا وہ اور وقت تھا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تین بار مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر عوام کو کیا ملا؟ ان کو جائیدادیں بنانے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنایا گیا تھا،مدارس میں اصلاحات کے لیے دنیاوی کتابیں بھی پڑھانے کا کہا ہے تاہم ان کی منسوخی کی اطلاعات غلط ہیں۔
انھو ں نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، وزیراعظم وزرا سے پوچھتے ہیں مخلوق خدا کیلئے کیا کیا ؟ تین بار نواز شریف کو وزیراعظم بنانے پر عوام کو کیا ملا ؟۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News