Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے، وزیر داخلہ

Now Reading:

فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے، وزیر داخلہ
Molana Fazlu

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ہے، عمران خان کے دھرنے کے وقت صورتحال کچھ اور تھی، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ہے، اسلام آباد آنے والے لوگ ملک کے خلاف آئیں گے،عمران خان نے جس وقت دھرنا دیا تھا وہ اور وقت تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تین بار مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر عوام کو کیا ملا؟ ان کو جائیدادیں بنانے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنایا گیا تھا،مدارس میں اصلاحات کے لیے دنیاوی کتابیں بھی پڑھانے کا کہا ہے تاہم ان کی منسوخی کی اطلاعات غلط ہیں۔ 

انھو ں نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، وزیراعظم وزرا سے پوچھتے ہیں مخلوق خدا کیلئے کیا کیا ؟ تین بار نواز شریف کو وزیراعظم بنانے پر عوام کو کیا ملا ؟۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر