آزادی مارچ کے معاملے پرجمعیت علمائے اسلام ف حکومت سے مذاکرات پر رضامند ہوگئی ہے، جس مقصد کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، مولانا عطاء الرحمٰن اور سینیٹر طلحہ محمود شامل ہیں جبکہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان آج مذاکرات کی پہلی نشست ہوگی
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کی طرف سے جے یو آئی ف کے ساتھ پہلے باضابطہ رابطے میں فریقین میں ملاقات طے پا گئی ہے،حکومتی کمیٹی آج رات آٹھ بجے پارلیمنٹ لاجز میں عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی۔
اس ملاقات میں رہنما جے یو آئی ف کو مذاکرات کے لیے رضا مند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے بعد ہی باضابطہ مذاکرات ہوں گے تاہم یہ دیکھنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں کیا تجاویز اور سفارشات سامنے لائی جاتی ہیں۔
واضح رہےکہ کچھ دن قبل حکومت نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس حکو متی کمیٹی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، اسد عمر، چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
