Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کوبہترروزگارکی فراہمی وزیراعظم کاویژن ہے،فردوس عاشق

Now Reading:

نوجوانوں کوبہترروزگارکی فراہمی وزیراعظم کاویژن ہے،فردوس عاشق
Firdous Ashiq Awan Talk

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون اور نوجوانوں کو بہترروزگار کی فراہمی وزیراعظم کا ویژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نےآج بلوچستان اور سندھ کا دورہ کیا کیونکہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ دونوں صوبے تیزی سےترقی کرے جبکہ وزیر اعظم نے وہاں موجود مختلف پراجیکٹ کاجائزہ بھی لیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور گوادر بندرگاہ آپریشنل مکمل ہونے سے بلوچستان اور ملک ترقی کرے گا۔

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نےسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کا پاک فوج نے موَثر جواب دیا جبکہ پاک فوج نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب بھی کیا۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی بیانیے پرپوری قوم متحد ہے اور بھارتی میڈیا کےجھوٹے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہےہیں اور 27 اکتوبرکوپوری قوم یوم سیاہ منانےکےلیےپرعزم ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میڈیا میں عدالت لگا کر وزیراعظم کی کردارکشی کررہی ہے جبکہ اپوزیشن کا احتجاج قوم کے لیے نہیں صرف ذات کے لئے ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا مدرسے کے معصوم بچوں کو استعمال کررہےہیں، آئین کے اندر رہتے ہوئے احتجاج مولانا کا حق ہے لیکن ڈنڈابرداری کی اجازت نہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکوسمجھ نہیں آرہی کہ لاڑکانہ سےبھٹوکاخاتمہ ہوچکاہے، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیرکہلاتی تھی لیکن کرپشن کی وجہ سےآج یہ حال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر