
صوبائی وزارتِ داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق اختیارات کی مدت میں 4 اکتوبر 2019 سے یکم جنوری 2020 تک کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔
صوبے میں امن و امان کو مستحکم رکھنے کے لئے رینجرز کو ہر تین ماہ بعد خصوصی اختیارات دیئے جاتے ہیں۔
خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیاں کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل رواں برس جولائی میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے قیام اور اختیارات میں نوے روز کی توسیع کی تھی۔
سندھ میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات چھ اپریل سے چار جولائی تک توسیع کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News