آزادی مارچ کامعاملہ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج وزیراعظم سےملاقات کرےگی

آزادی مارچ سے نمٹنےکیلئےقائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق جمعیت علمائےاسلام (ف) اوراپوزیشن کےآزادی مارچ کےمعاملےپررہبر کمیٹی سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔
مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم آگے کی حکمت عملی پر ہدایات دیں گےاور وزیراعظم کو اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نےحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک کوآج طلب کیاہے، پرویز خٹک وزیراعظم سے اپوزیشن سے ہونے والی بات چیت پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ پرویز خٹک وزیراعظم کواپوزیشن کےمطالبات سےآگاہ کریں گےمذاکرات کے بارے میں وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان آزادی مارچ کےمقام پرڈیڈلاک موجودہے۔گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان آزادی مارچ سےمتعلق مذاکرات کے دوادوار ہوئے تاہم یہ دونوں ادوار بے نتیجہ رہے اور حکومت اوراپوزیشن کمیٹیوں کےدرمیان ڈیڈلاک پیداہوگیا،فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن ڈی چوک یا چائنہ چوک پر آزادی مارچ کےلئے بضد ہےجبکہ حکومت اپوزیشن کو دونوں مقامات دینے سے انکاری ہے۔ حکومت آزادی مارچ کےلئے نیو پریڈ گراؤنڈ کے علاوہ دیگر کوئی مقام نہیں دے رہی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واضح مؤقف اپنایاگیاہےکہ آزادی مارچ کو کسی صورت ڈی چوک نہیں آنے دیں گے اورہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جلسے کیلئے پریڈ گراؤنڈ کا آپشن دیا، حکومت اپنی رٹ ہر حال میں قائم رکھنا جانتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ ہم نے کوشش کی کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، اپوزیشن کسی غلط فہمی کا شکار ہے تو شوق پورا کرلے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News