Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری کوشش ہےکل کرتارپورمعاہدےپردستخط ہوجائیں،ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

پوری کوشش ہےکل کرتارپورمعاہدےپردستخط ہوجائیں،ترجمان دفترخارجہ
Dr mohhamaa faisal-FO

دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاہےکہ پوری کوشیش ہیں کہ کل کرتارپورمعاہدےکےمسودےپردستخط ہوجائیں۔ ہم معاہدے کے مسودے کی تفصیلات جلد فراہم کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میڈیابھی موجود ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نےصحافیوں کوہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج نےریاستی دہشت گردی میں مزید تین کشمیریوں کوشہیدکردیا۔

ترجمان کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاون اپنےاکیاسیویں روز میں داخل ہوگیا۔بھارت کی جانب سےیک طرفہ اورغیر انسانی اقدامات کی بین الاقوامی برادری مذمت کر رہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ بھارت کےڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکےایل او سی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نےحالیہ ایل او سی کی خلاف ورزیوں کو مبینہ لانچ پیڈ کے خلاف ایکشن قراردیا۔

ڈاکٹرفیصل کاکہناہےکہ پاکستان نےبھارت سےمبینہ لانچ پیڈ کےمحل وقوع کی معلومات مانگی جوبھارت نےفراہم نہیں کی۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان نےغیر ملکی سفراء کوایل اوسی کا دورہ کرایاتاہم بھارتی سفارت کار دورے میں شریک نہیں ہوئے۔ دوسری جانب صدرمملکت نےجاپان میں شہنشاہ انوہیٹوکی تاج پوشی کی رسم میں شرکت کی۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کامزیدکہناتھاکہ ہم نےاسلام آبادمیں موجودڈپلومیٹک کورکوایل اوسی بالخصوص جوراکادورہ کرایاجوبھارتی اشتعال انگیزی سےسب سے زیادہ متاثر ہوا۔جورامیں 24 کے قریب مکانات تباہ ہوئےاورکئی دوکانیں نذرآتش کی گئیں۔

ترجمان نےکہا کہ پرسوں بھارتی سفارت کاروں کوکہا کہ اپنے آرمی چیف کےدعووں کی تصدیق شواہدفراہم کریں اور خود ساتھ ایل او سی کا دورہ کریں تاہم ابھی تک بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

ڈاکٹرفیصل نےکہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتےہیں۔ پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی کے لئے مدد فراہم کررہاہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان افغان امن عمل کےماسکومیں ہونےوالےمذاکرات میں بھرپورشرکت کرےگا۔ماسکوامن عمل مذاکرات میں ڈی جی افغانستان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ چین میں ہونےوالےافغان امن عمل کےحوالےسےتفصیلات کاعلم نہیں، پاکستان ہانگ کانگ کےمعاملےکوچین کااندرونی معاملہ قراردیتاہے۔پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹرمحمد فیصل کاکہناہے کہ کانگ کانگ کےامورچین کا اندرونی معاملہ ہے۔تمام ممالک دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سےگریزکریں۔

انہوں نےکہاکہ ہانگ کانگ میں امن،ترقی اورخوشحالی چاہتےہیں۔ پاکستان،افغانستان پرروس میں 25 اکتوبرکومنعقد ہونےوالےمذاکرات میں شریک ہوگا۔ اس سلسلےمیں ایڈیشنل سیکریٹری کی سطح پرآفیسر مذاکرات میں شرکت کیلئےماسکوجائیں گے۔

ڈاکٹرفیصل کاکہناہےکہ سندھ طاس معاہدےکےتحت تمام حقوق کااطلاق کررہےہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔سندھ طاس معاہدے کے تحت حقوق سلب کیےگئےتوانصاف کیلئےہرفورم پرجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر