
شہزادہ ویلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی 72 سالہ کامیابی و ترقی نے مجھے بہت حیران اور متاثر کیا ہے۔
برطانوی شہزادہ ویلیم نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کا یونیک تعلق ہے، میری دادی نے نصف صدی قبل اسلام آباد کا دورہ کیا، اس وقت یقینا مختلف منظرنظرآتا ہوگا کیونکہ اس وقت اسلام آباد زیر تعمیر تھا آج ایک عظیم دارالحکومت میں تبدیل ہوچکا ہے۔۔
انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان کا پاکستان سے لگاؤ ہے اس بات کا اندازہ ایسے لگایا جاسکتا ہے کہ میرے والد اوروالدہ نے بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر شہزادے کا کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے پھر بھی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پرنس ویلیم نے بتایا کہ تعلیم پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لئے بہت اہم ہے اسی لئے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں تعلیم حاصل کرتے اور کھیلتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ برطانیہ پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے جبکہ پاکستان کے گریٹ پوٹینشل سے فائدہ قربانیاں دے کر ہی اٹھایا جاسکتا ہے اور پاکستان و برطانیہ مثالی بین الاقوامی تعاون جاری رکھیں گے۔
شہزادہ ویلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور نفرت کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News