Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملیحہ لودھی نے شاندار انداز میں ملک کی نمائندگی کی، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

ملیحہ لودھی نے شاندار انداز میں ملک کی نمائندگی کی، ترجمان دفترخارجہ
FO On Maleeha Lodhi

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں ملک کی نمائندگی کی وزیراعظم کے کامیاب دورہ اقوام متحدہ میں بھی ملیحہ لودھی کا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرلی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کیلئے بھرپور اندازمیں کام کیا اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

بعد ازاں ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان امن سے متعلق کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان سے جو ہو سکے گا وہ کرے گا کیونکہ پاکستان خطے میں دیر پا امن چاہتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کے سیاسی کمیشن وفد نے پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کیا ہے جس پر طالبان وفد نے پاکستان کی دعوت اور میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے اہم فورم پر ملک کی نمائندگی کرنا ان کیلیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے نئے مستقل مندوب منیراکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر