مولانا فضل الرحمن دھرنے کے زریعے کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،غلام سرور خان

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کے زریعے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتے ہیں اور ایسا صرف ملک دشمن اور کشمیر کی آزادی کے مخالفین ہی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارچ کی اجازت دی ہے،مولانا اگر پرامن جلسہ کرنا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ اگر واقعی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوتا تو وہ ایل او سی پر کرتے، انھوں نے کہا کہ اس دھرنے کے تحت ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے کیونکہ دھرنے کا فائدہ بھارت کو براہ راست ہوگا۔
غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جس پرزور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا وہ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہوا، مولانا بھی ان میں سے ایک ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارت خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عام شہری شہید ہو رہے ہیں ایسے میں ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے والے کیا محب وطن ہیں۔
غلام سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اللّٰہ تعالیٰ ہدایت دے، کھاتے پاکستان کا ہیں، کام کسی اور کے لیے کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرغلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج جمہوری حق ضرور ہے مگر قوم کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے کسی نے لاقانونیت کا سوچا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News