کے الیکٹرک نے ہائی کورٹ میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن، پی ٹی اے پی اے اور دیگر کیخلاف پٹیشن دائر کردی۔
پٹیشن میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبلز کے ساتھ اسٹریٹ لائٹ سوئچز حادثات کا باعث ہیں، انٹرنیٹ، ٹی وی کیبلز اور لائٹ سوئچز بجلی کا انفراسٹرکچر غیرقانونی طور پر استعمال کرتے ہیں۔
پٹیشن کے مطابق پولز پر موجود ٹی وی کیبلز کی ڈیوائسز اور اسٹریٹ لائٹ سوئچز میں بجلی حادثات کا بڑا سبب ہیں جبکہ کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر سے اکثر بجلی چوری بھی کی جاتی ہے اور متعدد نوٹسز کے باوجود کیبلز اور اسٹریٹ لائٹ سوئچز نہیں ہٹائے گئے جس سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔
پٹیشن میں واضح کردیا گیا کہ عملہ کیبل اور اسٹریٹ لائٹ سوئچز ہٹاتا ہے جو کے الیکٹرک کے پولز پر دوبارہ لگا دیئے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
