پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا ملائیشیا کا دورہ کیاہے۔
پاک بحریہ کےترجمان کےمطابق منسٹری آف ڈیفنس ملائیشیا آمدپرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا ملائیشین نیول چیف نے پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ نےبتایا کہ منسٹری آف ڈیفنس آمدپرسربراہ پاک بحریہ کواعزازی گارڈ نےسلامی پیش کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرنےملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور اوردوطرفہ بحری تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہاہے کہ نیول چیف کےدورےکے دوران ملاقاتوں میں سربراہان نے پاکستان نیوی اور ملائیشین نیوی کے مابین بحری مشقوں کے انعقاداور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں پر زور دیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصاً ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پرپاک نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی امن مشقوں میں شرکت کرنے پر ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر کا شکریہ بھی ادا کیا –
ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہاکہ ملائیشیا کےنیول چیف اورڈیفنس منسٹر نے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔
پاک بحریہ کےترجمان کاکہناہے کہ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
