Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم سندھ کوتقسیم نہیں ہونے دیں گے، سعید غنی

Now Reading:

ہم سندھ کوتقسیم نہیں ہونے دیں گے، سعید غنی
اسکول

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے سندھ میں انتظامی یونٹ بنائے جارہے ہیں اور ہم صوبے کوتقسیم ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم سندھ کی صوبائی حدود میں تبدیلی کی خواہشمند ہے لیکن ہم ایم کیو ایم کی سا زش کو کا میا ب نہیں ہونے دیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی اس سازش میں تحریک انصاف اور دیگر وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں نے اس کی مخالفت نہیں کی بلکہ اس بل کوکمیٹی کے سپرد کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ بھی اس سازش کا حصہ ہیں۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم آج بھی الطاف حسین سے علیحدگی کے بعد بھی اس کے نظریات پر قائم ہےاورصرف الطاف حسین سے لاتعلقی  کے اعلان سے کام نہیں بنے گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیوایم کا طریقہ کار ہے کہ وہ پہلے سازش کرتے ہیں، پھرکہتے ہیں سندھ ہماری ماں ہے۔ ایم کیو ایم نے آئین سے آ ر ٹیکل 239 کی شق 4 کو نکالنے کا بل قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات و محنت سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم گھنا ؤ نا کھیل رہی ہے، ایم کیوایم کے رکن کو تر میم کا حق حاصل ہے لیکن پی ٹی آئی نے ان کی حمایت کیوں کی اوراتحادی بھی خاموش رہے۔

سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیوایم سندھ کی صوبائی حدود کے خلاف سازش میں مصرو ف ہےلیکن یہ سازش سندھ کے لئے نہیں بلکہ ملک کے دیگر چھو ٹے صوبوں کیلئے بھی ہے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نےمزید کہا کہ حکومت کے ان ہی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت کو تباہ کیا گیاہے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پروفاقی حکومت کی مذمت کرتا ہوں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر