 
                                                                              وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچرے کی صفائی جاری ہے، 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کےدوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچرے کی صفائی جاری ہے، 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں، ابھی کچھ دن باقی ہیں کچرا اٹھ جائے گا، وفاقی حکومت نے جو کچرا اٹھایا اس کے غلط اعداد پیش کئے گئے ہیں، 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کا دعویٰ غلط ہے، کراچی سے اٹھایا گیا کچرا وزن کرکے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، 70 فیصد کچرا ان اضلاع میں تھا جہاں سے کچرا اٹھایا نہیں جا رہا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کر رہا جب کہ علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا کہ پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات، لیکن لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور پر اجلاس ہوئے، اس منصوبہ کی ڈزائن کو جو مسائل ہوئے انکو حل کرنے کیلئے بیٹھے تھے، میری کوشش ہے کہ کے فور کا ڈیزائن ٹھیک کر کے شروع کریں۔
قائد ملت لیاقت علی خان کے یوم شہادت کےحوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد ملت لیاقات علی خان کی پاکستان حصول کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ لیاقات علی خان نے قائد اعظم کے ساتھ جدوجہد کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 