Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گے، عثمان بزدار

Now Reading:

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گے، عثمان بزدار
عوام

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور جبکہ آزادی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی، ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل اوکاڑہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ مارچ کرنے والے آئیں گے تو دیکھا جائے گا، مولانا کے بارے میں بات ہوچکی ہے اب ضرورت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جاتا ہےاور کابینہ میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ضرورت ہوئی تو کریں گے۔

سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کمشنر ساہیوال ڈویژن نے وزیراعلیٰ کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر