Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Now Reading:

کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Karachi Firing

کراچی سپر ہائی وے پر کاٹھور پل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 افراد کہ لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت 40 سالہ نیاز علی اور 36 سالہ سید ایوب شامل ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ پاکستان موٹروے پولیس کے ترجمان کا موقف  ہے کہ کاٹھوڑ واقعہ ایم نائن پر وقوع پذیر نہیں ہوا،یہ واقعہ لنک روڈ ٹول پلازہ پر واقع ہوا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی معلومات یا مدد کے لئے ہماری ویب سائٹ ہمسفر ایپ یا ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ ہیوی ٹریلرڈرائیورزکو گذشتہ کئی دنوں سے متعلقہ محکمے مال بردار ٹریلرز لے جانے سے روک رہے تھے ۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریلرز کو اضافی وزن کی وجہ سے روکا جاتا تھا جسے بعد میں (رات کے اوقات میں )5 سے 10 ہزار روپے رشوت لے کرچھوڑ دیا جاتا تھا۔تاہم کل رات ٹریلر ڈرائیورز اور متعلقہ محکموں کے درمیان تنازعہ ہوا تھا  اور اسی باعث آج دوپہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔

فائرنگ کے وقت روکے گئے ہیوی ٹریلرز کی قطاریں لگی ہوئی تھیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر