
شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عدالت کو نواز شریف کی صحت پر خطرات سے آگاہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عدالت کو نواز شریف کی صحت پر خطرات سے آگاہ کرے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد نہ بڑھنا تشویشناک بات ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے نواز شریف سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ نواز شریف کی صحت کےلیے فکر مند ہوں آج خصوصی دعاؤں کا دن ہے،پارٹی قائد کی صحت کی بہتری ہماری اوّلین ترجیح ہے اور بہترین علاج کی سہولتیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قانون حق ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کی تعدادنہ بڑھناتشویشناک امرہے بیماری کی نوعیت کےپیش نظررپورٹس بیرون ملک بھجوا دی گئی ہیں جبکہ نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی غفلت کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔
اپو زیشن لیڈر کا کہنا ہےکہ حکومتی وزرا،مشیروں کا اندازبیان انتہائی نامناسب ہے بیماریوں اور رنج کا مذاق اڑانے والےنہ بھولیں وقت بدل جاتا ہے۔
شہبا ز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان نوازشریف کی صحت کیلئےنمازجمعہ میں خصوصی دعا کرے۔
واضح رہے کہ وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہنواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 20 ہزار تک پہنچنے کی جھوٹی خبر چلوائی گئی، آخری ٹیسٹ میں تعداد 6 ہزار تھی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا عدالت میں دوبارہ اپیل دائر کی ہے، امید ہے ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News