
خفیہ اطلاعات ملنے پر پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کی ہے ۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کی جانےوالی کاروائی کے نتیجے میں 86لاکھ روپےمالیت کے موبائیل فون برآمد کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے امارات ائر لائن کی پروازEK 604 سے کراچی آنے والے مسافر صلاح الدین ،صدیق سکندر ،اورمحمد حسین نامی مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان پاکستان کسٹمز مسافروں سے 46 آئی فون، 11سام سنگ فونز اور لیپ ٹاپ ایپل کی سمارٹ واچز برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان پاکستان کسٹمزکا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والےسامان کی مجموعی مالیت 86لاکھ روپے بنتی ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News