Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Now Reading:

ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
PM Meet Hong Kong Delegation

وزیراعظم عمران خان سے ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ، جس پر وزیراعظم نے کمپنی کی سرمایہ کاری، ملکی  معاشی خوشحالی کےعزم کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کو ہوچی سن پورٹ ہولڈنگز گروپ کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ ہوچی سن گروپ نے پاکستان کی معیشیت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے کا بھی عزم کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کررہی ہے، کاروبار میں آسانی کے لئے اقدامات سے معیشیت بہتر اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر ایرک اپ کا کہنا تھا کہ ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کراچی پورٹ کو ایشیا کی تجارت کا مرکز بنانے میں سہولت فراہم کرے گی۔

Advertisement

مینجنگ ڈائریکٹر ایرک اپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کو ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا اور سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہچیسن گروپ 3000 ملازمتیں بھی دے گا۔

ملاقات میں وزیربحری امور علی زیدی، مشیر تجارت رزاق دؤاد ، معاون خصوصی زلفی بخاری، سفیر برائےبیرونی سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی ،ایمبسڈر ایٹ لارج علی صدیقی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور سینئیر حکام بھی شریک تھے۔

واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سے بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطہ کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور بالخصوص جون 2019ءمیں قطر کے امیر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بلندیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر