
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک چٹان بن کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈی چوک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے وکیل، سفیر اور ترجمان بن کر ان کی آزادی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جو وعدہ کیا بائس کروڑ عوام کہ بھارت نے جس زنجیر سے کشمیریوں کو جکڑ رکھا ہے وہ اسے توڑ دیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر میں آزادی کی شمع روشن ہو گی۔
واضح رہے اس سے قبل سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹرپر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے کشمیر کو تاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دے کر بھارتی موقف مسترد کردیا ہے، سلامتی کونسل کے مستقل رکن کا یہ اصولی موقف مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News