
پنوعاقل کے گاؤں میں 9سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق پنوعاقل میں پیش امام نے 9 سالہ افسانہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی سکھر سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
واضح رہے کہ سکھر میں منو عاقل کے علاقہ تھانہ بائی کی حدود میں واقع گاؤں دلدارسمیجو میں ایک شخص کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ والد نے الزام لگایا تھا کہ اس کی 10 سالہ افسانہ نامی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News