مریم نواز کی رہائی کی درخواست پر سماعت کل تک کےلئے ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگرملز کیس میں مریم نواز کی رہائی کی درخواست پر سماعت کل تک کےلئےملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق چودھری شوگرملز کیس میں سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے درخواست ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے، وکیل مری نواز نے کہا ڈی جی نیب لاہور کو تو عدالت نے نوٹس ہی نہیں کیا، ہم آج ہی عدالت کے سامنے کیس بریف کر دیتے ہیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا آپ نیب کے وکیل کی موجودگی میں کیس پر دلائل دیجیئے گا۔
ذرائع کے مطا بق اسپیشل پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر اسلام آباد میں ہیں اس لیے پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہےکہ 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفتر میں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں تھیں، تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب ٹیم نے انھیں یوسف عباس کو گرفتار کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News