
کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے نیب کو حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت ہوئی، آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مفرورملزمان کی گرفتاری میں کیاپیش رفت ہے؟ تفتیشی افسر ملزمان کےپتہ پرکیوں نہیں جاتا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سکھر پولیس کو اس حوالے سے کہیں گے۔
نیب پراسیکیوٹر کے رویے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نہیں تفتیشی افسر کی رپورٹ چاہئے ، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے حتمی مہلت دے رہے ہیں اگر مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے اور آئندہ سماعت تک مفرور ملزمان گرفتار نہ ہوئےتو کیس الگ کیاجائے گا۔
عدالت نے مفرور ملزمان کےایک بارپھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی، مفرور ملزمان میں آغا سراج کے بیٹے،اہلیہ،بیٹیوں سمیت 12ملزمان شامل ہیں۔
خیال رہے آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثوں کےالزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، نیب حکام نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس دائر کیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News