Advertisement
Advertisement
Advertisement

کتے کے کاٹنے کے انجکشن کی کمی پورے ملک میں ہے،سعید غنی

Now Reading:

کتے کے کاٹنے کے انجکشن کی کمی پورے ملک میں ہے،سعید غنی
آئی جی سندھ پر الزامات

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے انجکشن کی کمی صرف صوبہ سندھ میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میںNICVDکے دسویں چیسٹ یونٹ  کے  افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ  کتے کے کاٹنے کے انجکشن کی کمی صرف صوبہ سندھ میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہے اور اس کی وجہ چائنا اور بھارت سے ان انجکشن کی عدم دستیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں کتے کاٹے کی ویکسین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہمارے یہاں جو انجکشن دستیاب ہیں اور مارکیٹ سے مہنگے داموں ہم خرید کر طلب کو پورا کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال یا دیگر کے ایم سی یا ڈی ایم سیز کے اسپتالوں کی ذمہ داری ان کی ہے لیکن ہم ان کی مدد ضرور کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

Advertisement

NICVDکے دسویں چیسٹ یونٹ  کے   حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ  سندھ حکومت چاہتی ہے کہ  اس طرح کے مزید یونٹس کراچی سمیت صوبہ سندھ میں قائم کئے جائیں۔

کراچی میں اس طرح کے یونٹس سے اب تک 2 لاکھ 83 ہزار 300 سے زائد مریض استفادہ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان میں سے 6800 سے زائد ایسے مریض تھے، جن کی جان ان یونٹس کے باعث بچائی جاسکی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 2011 میں جب سے ہم نے NICVD کا انتظام سنبھالا ہے اور آج تک جس طرح یہاں پر مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے ایسا کسی صوبے میں اب تک نہیں ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر