
سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کردیں۔
تفصیلا ت کے مطابق جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم محمد انور گورایہ کی سروس کے حوالے سے اپیل کی سماعت کی۔
جسٹس گلزاراحمد نے ایف بی آر پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپیہ ہر سال چلا جاتا ہے، ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔
جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News