
سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مریم نواز کو کوٹھ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال للایا گیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز شریف کافی دنوں سے پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں، پنجاب حکومت نے مریم نواز کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد مریم نواز شریف کو تھوڑی دیر تک جیل سے ہسپتال پہنچ گئی تھی۔
مریم نواز کی منتقلی کے لیے مقامی پولیس کو آگاہ کرنے کے بعد پولیس کی سخت سیکورٹی میں مریم کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر جیل سے سر وسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے چیک اپ کے بعد خون میں سفید خلیوں کی رپورٹس غیر تسلی بخش آئی ، جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہا ں اب وہ زیر علا ج ہیں
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آفس کے دفتر میں موجود ڈاکٹرز نواز شریف کو ہسپتال جانے کے لئے مناتے رہے لیکن نواز شریف ہسپتال جانے سے انکار کرتے رہے، شہباز شریف نے بھی ملاقات کرکے نواز شریف کو ہسپتال جانے کے لئے منایا تھا لیکن اس وقت بھی نواز شریف ایک گھنٹہ تک ہسپتال جانے سے انکار کرتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News