Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے تمام اثاثے، اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں،رانا ثناء اللہ

Now Reading:

میرے تمام اثاثے، اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں،رانا ثناء اللہ
Rana Sana ullah

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے،میرے تمام اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں تا کہ میں وکلا کو فیس نہ دے سکوں۔

تفصیلات کے مطا بق  مسلم  لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور میں انسدادمنشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے جج لگانا چاہ رہی ہے، ایک ماہ ہو گیا ہے ابھی تک کسی جج کو مقرر نہیں کیا گیا، انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے، میرے تمام اثاثے اور اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  اکاؤنٹس منجمد کرنے کا مقصد  یہ ہے کہ میں اپنے وکلا کو فیس نہ دے سکوں،میرا بطور ایم این اے تنخواہ کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے، اس حکومت کو زیادہ وقت دینا ملک کے لیئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیوٹی جج روزمرہ کے معاملات سن رہا ہے جبکہ حکومت اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے میں الجھی ہوئی ہے،

دوسری جانب رانا ثنا اللہ کے منشیات کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل خالد بشیر سماعت کر رہے ہیں جبکہ دورانِ سماعت رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے دلائل دیے۔

Advertisement

رانا ثناء اللّٰہ کی پیشی کے موقع پر عدالت کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھےتاہم رانا ثناء اللّٰہ کی اہلیہ بھی انسدادِ منشیات کی عدالت میں موجود ہیں۔

.واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر