
سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے ایف بی آر کو ختم کردیں، دیکھے کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔
سٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ملازم محمد انور گورایہ کی اپیل پرسماعت کی جبکہ جسٹس گلزار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے۔
ایس بی آر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری اکٹھی کرے گی 80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے ،صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں۔
واضھ رہے کہ ایف بی آر نے ملازم محمد انور گورایہ کے سروس کے حوالے سے اپیل دائر کر رکھی تھی جسے سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے ایف بی آر کی سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News