Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
Capt-safdar

پاکستانی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملہ پر معاملہ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے  مطابق ضلع کچہری لاہورمیں پاکستانی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت  پر سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف علی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنےعدالتی دائرہ اختیارپراعتراض اٹھادیا۔

وکیل کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ پولیس کےپاس اختیارنہیں کہ16ایم پی اوکےتحت مقدمہ درج کرے۔ پولیس نےحکومت کی اجازت کےبغیرمقدمہ درج کیا۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ دو روز قبل نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بھیرہ سے لاہور آرہے تھے۔انہیں راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کہ ریاستی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

واضح رہےکہ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور کی سیشن کورٹ سے 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کرالی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر