Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں

Now Reading:

سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنےلگیں
سبزی منڈیوں

مہنگائی کاجن قابو میں نہ آسکا،گوشت کے بعدسبزیوں کی قیمتیں بھی   آسمان سے باتیں کرنے لگیں  ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے عوام کو ریلیف دینے  کے دعوے دھرے رہ  گئے۔ گائے، بکرے اور مرغی کا گوشت پہلے ہی قوت خرید سے باہرتھا ۔اب روز مرہ کھانوں میں استعمال ہونے والی سبزیاں بھی پہنچ سے دور ہو گئیں۔کراچی میں ٹماٹرفی کلو قیمت 250 سے 300روپےہوگئی۔

ہری مرچیں بھی شہریوں کی پہنچ  سے دور ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔150 فی روپے کلو مل رہی ہے ۔ہرا دھنیا،پودینا جو کبھی  دیگرسبزیوں کے ساتھ مفت مل جاتے تھے ،

 اب 20 روپے کی ایک گڈی دی  جارہی ہے۔پیاز 90   روپے  فی کلو جبکہ لہسن ادرک 380 روپے فی کلو  پہنچ گیا۔لیمو ں بھی 50روپے پاو بک رہاہے۔

اس  کے علاوہ لاہور میں ادرک کی قیمت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گئی۔ دکاندار من مانے نرخ وصول کررہے ہیں، عام مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو 190روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ملتان اور سرگودھا میں ادراک چار سو روپے کلو جبکہ لہسن تین سو روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد میں شملہ مرچ 320، مٹر 120،  ادرک 320 روپے اور ٹماٹر 200 روپے کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں ٹماٹر ایک سو تیس روپے اور بھنڈی ڈیڑھ سو روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی  قیمتوں یں اضافہ کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر