Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت تشویشناک حالت کی بنا پروینٹی لیٹرپرجاسکتی ہے،سراج الحق

Now Reading:

موجودہ حکومت تشویشناک حالت کی بنا پروینٹی لیٹرپرجاسکتی ہے،سراج الحق
موجودہ

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بیماریاں دن با دن بڑھتی جارہی ہیں،حکومت تشویشناک حالت کی بنا پروینٹی لیٹرپرجاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت میں وزراء اور حکومتی ڈاکٹرز قوم کے ساتھ مسلسل مذاق کررہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران احتساب کے لیے تیار رہیں  کیونکہ کشمیر سے بے وفائی کرنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران کشمیری ماﺅں، بہنوں ،بیٹیوں کی پکار پر صم بکم عمی بنے ہوئے ہیں اور 22 دسمبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر مارچ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی جبکہ ملک بھرسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ بائیس دسمبر کو اسلام آباد کی طرف کشمیر مارچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اسلام آباد جا کر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کروں گا، پنجاب کے ہر ضلع، ہر علاقے سے قافلے روانہ ہوں، جماعت اسلامی کے کارکنان بائیس دسمبر کے لیے تیاری کر لیں، کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔

 سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے، سنگ مرمر کے قبرستان اسلام آباد میں جا کر جہاد کا اعلان کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ انگریزوں نے ہمارے کلچر کو بھی تباہ کیا، حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریں گے، شرم کی بات ہے پاکستان میں تعلیم کے لیے کم بجٹ رکھا جاتا ہے، آیندہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا ویژن کارخانوں کی بہ جائے لنگر خانوں پر ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ٹماٹر مہنگا ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر